مال روڈ :مرکزی مسلم لیگ کی معرکہ حق پر بچوں کی ریلی

مال روڈ :مرکزی مسلم لیگ کی معرکہ حق پر بچوں کی ریلی

شریک بچوں نے ہاتھوں میں کلو میٹر طویل سبز ہلالی پرچم تھام رکھا تھا

لاہور (سیاسی نمائندہ)مرکزی مسلم لیگ لاہور کے زیر اہتمام مال روڈ پر معرکۂ حق کی تاریخی کامیابی کے موقع پر ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں لاہور بھر سے زندہ دلانِ لاہور کے شیر دل ننھے بچوں نے بھرپور شرکت کرکے پاکستان، افواجِ پاکستان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اپنی والہانہ محبت کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔ریلی میں شریک بچوں نے ہاتھوں میں کلو میٹر طویل سبز ہلالی پرچم تھام رکھا تھا، جو قومی یکجہتی، استحکام اور پاکستان سے لازوال وابستگی کی خوبصورت علامت بن گیا۔ فضا پاکستان زندہ باد، افواجِ پاکستان پائندہ باد اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آئی لو یو کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔ننھے شرکاء نے سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے لیے خصوصی محبت بھرے پیغامات دیے اور افواجِ پاکستان کو دشمن کے خلاف عظیم کامیابی پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔تاریخی دن کی خوشی میں سبز و سفید غبارے فضا میں چھوڑے گئے ، جن پر پاکستان سے محبت، قومی فتح، استحکام اور دشمن کی شکست کے نعرے درج تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں