پٹرول چھڑک کر خاتون کو آگ لگا دی، حالت تشویشناک

 پٹرول چھڑک کر خاتون کو آگ لگا دی، حالت تشویشناک

گوما بی بی کو ماموئوں اللہ وسایا ، یوسف نے پٹرول چھڑک کرجلایا، ڈی پی او کا نوٹس

قصور(نمائندہ دنیا،خبر نگار)قصورمیں گھریلو جھگڑے پر خاتون کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی، حالت تشویشناک ہے ۔ تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ بستی ونیکاں میں مبینہ طور پر گھریلو لڑائی کے دوران خاتون گوما بی بی کو اس کے ماموئوں اللہ وسایا اور یوسف نے پٹرول چھڑک کر آگ کی نذر کردیا۔ متاثرہ خاتون کا جسم بری طرح جھلس گیا ،اسے تشویشناک حالت میں بلھے شاہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔اطلاع ملتے ہی ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی کے احکامات جاری کیے ۔ڈی پی او کی ہدایت پر ایس ایچ او پولیس تھانہ بی ڈویژن وحید عارف فوری طور پر ہسپتال پہنچے اور زخمی خاتون کا بیان ریکارڈ کیا۔ بعد ازاں تھانہ بی ڈویژن پولیس نے خاتون کے شوہر اسلم مسیح کی درخواست پر نامزد ملزم یوسف مسیح کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں