سکھوں کی نسل کشی کرنیوالوں کو سزا نہ ملناسوالیہ نشان:سردار گوپال
ننکانہ صاحب (خبر نگار )پنجابی سکھ سنگت پاکستان کے چییٔرمین سردار گوپال سنگھ چاولہ نے کہا ہے کہ 6 جون 1984 کو آپریشن بلیو سٹار کے دوران بھارت میں سکھوں کی باقاعدہ نسل کشی کی کوشش کی گئی۔
سکھ قوم 42 سال گزرنے کے بعد بھی انصاف کی متلاشی ہے لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ اس عظیم ظلم میں ملوث درندوں کو آج تک کوئی سزا نہیں مل سکی، جو عالمی ضمیر کیلئے بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ۔