جامعہ اشرفیہ میں عمرہ تربیتی پرو گرام آج منعقد ہوگا

جامعہ اشرفیہ میں عمرہ تربیتی پرو گرام آج منعقد ہوگا

لاہور (این این آئی)جامعہ اشرفیہ لاہور میں ماہانہ عمرہ تربیتی پروگرام مہتمم مولانا قاری ارشد عبید کی زیر سرپرستی آج 7جون بروزاتوار صبح 11 بجے سے نماز ظہر تک منعقد ہوگا۔

 جس میں نائب مہتمم مولانا حافظ زبیر حسن ،شیخ الحدیث مولانا محمد یوسف خان ، مفتی محمد زکریا سمیت دیگر علما عمرہ کرنے کی فضیلت اور روضہ اقدسؐ پر حاضری کے آداب کے حوالے سے خطاب کریں گے۔ جبکہ عمرہ تربیتی پروگرام میں عازمین عمرہ خواتین کے لیے بھی باپردہ شرکت کا اہتمام ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں