بیشتر بڑے ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل نہ ہو سکے
سڑکوں، تاریخی مقامات، ٹرانسپورٹ،نکاسی آب کی سکیموں کیلئے مزید وقت درکار
لاہور (شیخ زین العابدین)مالی سال 2025-26 میں شروع کیے گئے بیشتر بڑے ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل نہ ہو سکے ۔لاہور کی سڑکوں، تاریخی مقامات، ٹرانسپورٹ اور نکاسی آب کی کئی سکیمیں اب یہ نئے مالی سال میں منتقل ہونے جا رہی ہیں۔ سال کے آغاز میں منصوبوں کیلئے جون 2026 کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی مگر زمینی حقائق بتا رہے ہیں کہ انکی تکمیل کیلئے مزید وقت درکار ہوگا۔سرکلر روڈ اپ گریڈیشن ، داتا دربار توسیعی منصوبہ ، اندرون سرکلر روڈ بحالی اور فیساڈ ڈویلپمنٹ،بھاٹی گیٹ توسیعی و انڈر پاس منصوبے تاحال تعمیراتی مراحل سے گزر رہے ہیں۔ 5سٹرکچر پلان روڈز پر جاری تعمیراتی کام بھی 30جون تک ہونے کا امکان نہیں ۔ میٹرو بس روٹ کی سولرائزیشن کا منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ زیر زمین واٹر ٹینکس کی تعمیر بھی جاری ہے ۔جاری منصوبوں میں صرف ریلوے سٹیشن اپ گریڈیشن منصوبے کا محدود حصہ 30جون تک مکمل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ ایل ڈی اے کے مطابق پی سی ون میں دی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق منصوبے مکمل ہوجائینگے۔