ٹرینیں بدستور گھنٹوں تاخیر کا شکار ،مسافر پریشان
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) ریلوے انتظامیہ کے متعدد دعوئوں کے باوجود ٹرینیں تاخیر کا شکار، شیڈول معمول پر نہ آسکا۔
مسافر پریشان۔ کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔ کراچی سے آنے والی پاکستان ایکسپریس 4 گھنٹے 20 منٹ، ملت ایکسپریس 3 گھنٹے 50 منٹ ،عوام ایکسپریس 3 گھنٹے 30 منٹ، قراقرم ایکسپریس 2 گھنٹے 30 منٹ ،جعفر ایکسپریس 2 گھنٹے 25 منٹ، فرید ایکسپریس 2 گھنٹے اور کراچی ایکسپریس 1 گھنٹہ 20 منٹ لیٹ ہوئی۔