تحفظِ ناموسِ رسالتؐ، دفاعِ صحابہؓ و حرمین پر سمجھوتہ قبول نہیں :مقررین

تحفظِ ناموسِ رسالتؐ، دفاعِ صحابہؓ و  حرمین پر سمجھوتہ قبول نہیں :مقررین

لاہور(سیاسی نمائندہ)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام بیگم کوٹ چوک لاہور میں ’’عظمتِ صحابہؓ و اہلِ بیتؓ کانفرنس‘‘ بسلسلہ تعظیم و دفاعِ حرمین شریفین انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوئی۔

علامہ ڈاکٹر ہشام الٰہی ظہیر، طارق محمود ، قاضی عبد القدیر خاموش و علمائنے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ صحابہ کرامؓ، اہلِ بیت اطہارؓ اور ازواجِ مطہراتؓ کا احترام و محبت ایمان کا بنیادی تقاضا ہے ۔ امتِ مسلمہ کی وحدت اسی وقت مضبوط ہو سکتی ہے جب قرآن و سنت کی تعلیمات، عظمتِ صحابہؓ اور محبتِ اہلِ بیتؓ کو فروغ دیا جائے ۔تحفظِ ناموسِ رسالتؐ، دفاعِ صحابہؓ اور دفاعِ حرمین شریفین ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہیں اور ان معاملات پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جا سکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں