ملک بھر میں گیس فراہمی جاری رکاوٹ نہیں آئی:سوئی ناردرن
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ترجمان سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں گیس کی فراہمی جاری ہے۔
گزشتہ روز بعض ایسی خبریں شائع کی گئیں جن سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ صارفین کو گیس کی فراہمی کے حوالے سے کوئی نئی رکاوٹ کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ، جس کے باعث گیس کی سپلائی میں کمی کی جا سکتی ہے ، تاہم ایسی خبریں زمینی حقائق کی درست عکاسی نہیں کرتیں، کیونکہ صارفین کو گیس کی فراہمی میں کوئی نئی تبدیلی یا کمی نہیں کی گئی ۔ مذکورہ خبروں کے برعکس گیس کی فراہمی میں کسی نئی منفی پیش رفت یا کٹوتی کا سامنا نہیں ہے ۔