ہائیکورٹ:5 بڑے سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس کو وضاحتی نوٹس جاری
لاہور (ہیلتھ رپورٹر ) لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ہاتھ سے لکھے میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا نوٹس لیے جانے کے بعد محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے صوبے کے 5بڑے سرکاری ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو وضاحتی نوٹس جاری کر دئیے ۔
مراسلے کے مطابق کمپیوٹرائزڈ سسٹم موجود ہونے کے باوجود گزشتہ 6ماہ کے دوران ہزاروں ایم ایل سی اور پوسٹ مارٹم رپورٹس ہاتھ سے جاری کی گئیں جو ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔مراسلے میں نشتر ہسپتال ملتان، سروسز ہسپتال لاہور، علامہ اقبال میموریل ہسپتال سیالکوٹ، فیصل مسعود ہسپتال سرگودھا اور علامہ اقبال ہسپتال ڈی جی خان کے ایم ایس شامل ہیں۔