بجلی چوری پکڑنے پر لیسکو اہلکار پر حملہ، 3ملزم گرفتار
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے)ایس ڈی او کالج روڈ عرفان علی کی سربراہی میں ٹیم نے کارروائی کے دوران صارف طاہر سبحانی کو ڈائریکٹ کیبل کے ذریعے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا۔
کارروائی کے بعد میٹر انسپکٹر افضل بھٹی بجلی چوری کی رپورٹ درج کرانے کے لیے متعلقہ تھانے گئے ۔تھانے سے واپسی پر ملزمان نے افضل بھٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ اہلِ علاقہ کی مدد سے تین ملزمان کو قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔ترجمان نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ بجلی چوری میں ملوث صارف کا میٹر اتار کر ڈٹیکشن بل جاری کرنے کی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments