ننکانہ:پیرا اہلکاروں کے مبینہ تشددمعاملہ پر انکوائری کمیٹی قائم

ننکانہ:پیرا اہلکاروں کے مبینہ تشددمعاملہ پر انکوائری کمیٹی قائم

ننکانہ صاحب (خبر نگار )ننکانہ صاحب کے گورو بازار میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران مامور پیرا اہلکاروں کے دکاندار پرمبینہ تشدد اور اسے زخمی کرنے اور اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال کی خبر سامنے آنے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے 3رکنی انکوائری کمیٹی قائم کرکے 48گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی۔

متاثرہ دکانداروں کا الزام ہے کہ انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس سے ایک دکاندار شان جعفر زخمی ہوا، جبکہ ایک نوجوان شاہ زیب نے الزام عائد کیا کہ اس کا موبائل فون بھی چھین لیا گیا۔ واقعے کے بعد شہریوں نے احتجاج کیا اور موقع پر بنائی گئی ویڈیوز وائرل ہوگئیں ، جس کے بعد معاملہ عوامی توجہ کا مرکز بنا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...