ڈپٹی ڈی ای او سانگلا شاہدہ پروین ریٹائر

 ڈپٹی ڈی ای او سانگلا شاہدہ پروین ریٹائر

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل سانگلاہل شاہدہ پروین اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہوگئیں۔

شاہدہ پروین نے 38سال محکمہ تعلیم میں فرائض سر انجام دئیے ، انکے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی ،جسکی صدارت چودھری عبدالحق پنوں نے کی ، تقریب میں سی ای او ایجوکیشن ننکانہ شازیہ بانو مہمان خصوصی تھیں،تقریب میں ڈی ای اوننکانہ فیاض احمد ، سید ظہور الحسن شاہ، ثمینہ ستارہ ،سابق ڈپٹی ڈی ای او رانا محمد اشرف،سابق پرنسپل محمد نعیم ورک،پرنسپل حافظ وحید احمد،عبدالحق پنوں اور نسیم وارث نے خطاب کیا۔مقررین نے شاہدہ پروین کی تدریسی ، انتظامی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ اور کہا کہ شاہدہ پروین ایک پرعزم،باہمت ، محنتی شخصیت، فرض شناس، بااخلاق اور تحمل مزاج شخصیت کی مالک ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...