سلنسر نکال کر شور مچانے والی کار زیر تحویل

سلنسر نکال کر شور مچانے  والی کار زیر تحویل

لاہور (کرائم رپورٹر )سی بی ڈی روڈ پر خطرناک انداز میں ڈرفٹنگ اور سلنسر نکال کر شور مچانے والی کار کو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قبضے میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق گاڑی سے غیر معمولی شور پیدا کیا جا رہا تھا، جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔کار کی تلاشی کے دوران اسلحہ بھی برآمد ہوا، جسے قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...