ڈی ایس کا ریلوے سٹیشن کا دورہ ،گودام،وینڈنگ سٹالز کا معائنہ
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے انعام اﷲ نے ریلوے سٹیشن کا دورہ کرتے ہوئے پارسل آفس کی رینوویشن، پارسل گودام، وینڈنگ سٹالز اور سٹیشن سے ملحقہ جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔
انہوں نے مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ڈی ایس ریلوے نے وینڈنگ سٹالز کا معائنہ کیا اور سٹال مالکان کو نظم و ضبط قائم رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کو ہدایت کی۔ڈی ایس ریلوے انعام اﷲ نے سٹیشن پر صفائی ستھرائی، ٹھنڈے پینے کے پانی کی دستیابی، مسافروں کے بیٹھنے کے انتظامات اور دیگر بنیادی سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments