چیئرپرسن کمیشن برائے حقوق خواتین کی تعیناتی بارے درخواست پر فیصلہ جاری
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے چیئرپرسن کمیشن برائے حقوق خواتین کی تعیناتی بارے درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست دادرسی کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوائی جاتی ہے ،چیف سیکرٹری درخواست گزار سمیت فریقین کا مؤقف سن کر 45 روز میں فیصلہ کرے ، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ حکومت نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے کمیشن برائے حقوق خواتین تشکیل دیا،حکومت نے 2019 سے چیئرپرسن کمیشن برائے حقوق خواتین کی تعیناتی نہیں کی، چیئرپرسن کی تعیناتی نہ ہونے سے خواتین کو مشکلات کا سامنا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments