ممکنہ سیلاب:شہریوں کیلئے حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی
ڈی سی کا رائیونڈ کادورہ ، دریائی بیلٹ اور مختلف حفاظتی بندوں کی حالت کا جائزہ
لاہور (آن لائن) لاہور میں سیلابی ریلوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کے تحفظ کے لیے حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے اور تمام تر توجہ برساتی نالوں اور دریا کے حفاظتی بندوں کی مضبوطی پر مرکوز ہے ۔ ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز نے تحصیل رائے ونڈ کے کا معائنہ کیا ہے جہاں انہوں نے موہلنوال کے عقب میں واقع دریائی بیلٹ اور مختلف حفاظتی بندوں کی حالت کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ انتظامیہ کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال سے قبل شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا ہے کہ سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے جامع آپریشنل پلان تیار ہے اور تمام ضلعی وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے تاکہ شہری خود کو محفوظ تصور کر سکیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز نے تحصیل رائے ونڈ کے دورے کے دوران سیلابی خطرے کے پیشِ نظر کیے گئے حفاظتی انتظامات کی براہِ راست مانیٹرنگ کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments