موٹر وے پولیس :5لاکھ کاگمشدہ آئی فون مالک کے حوالے

موٹر وے پولیس :5لاکھ کاگمشدہ  آئی فون مالک کے حوالے

لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس سنٹرل ریجن نے پانچ لاکھ روپے مالیت کا گمشدہ آئی فون اس کے اصل مالک کے حوالے کر دیا۔

ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن کے مطابق شہری منصور احمد جڑانوالہ سروس ایریا سے روانہ ہوتے وقت اپنا قیمتی آئی فون گاڑی کی ڈگی پر رکھ کر بھول گئے ، جو راستے میں گر گیا۔ گمشدہ موبائل موٹروے پولیس کو ملا تو اہلکاروں نے فوری طور پر قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے موبائل کے مالک سے رابطہ کیا۔ترجمان کے مطابق تمام ضروری تصدیقی کارروائی مکمل کرنے کے بعد قیمتی آئی فون اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...