میثاق سنٹرز سے 90 ہزار اقلیتی افراد مستفید

میثاق سنٹرز سے 90 ہزار  اقلیتی افراد مستفید

لاہور(کرائم رپورٹر)رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر کے میثاق سنٹرز سے اب تک 90 ہزار 479 اقلیتی افراد مستفید ہو چکے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ میثاق سنٹرز پر 23 ہزار 199 اقلیتی شہریوں کے مسائل کا ازالہ کیا گیا، جبکہ 63 ہزار 547 افراد کو پولیس خدمت مراکز سے متعلق مختلف سہولیات اور سروسز فراہم کی گئیں۔اعداد و شمار کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں اب تک 24 ہزار 404 اقلیتی افراد نے میثاق سنٹرز سے استفادہ کیا۔ ان میں سے 8 ہزار 67 شہریوں کے مسائل حل کیے گئے ، جبکہ 12 ہزار 156 افراد کو پولیس خدمت مراکز کی مختلف سہولیات فراہم کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...