کشمیر انتخابات:استحکام پاکستان پارٹی نے انتظامی کمیٹیوں کو ٹاسک سونپ دیے
لاہور(سیاسی نمائندہ)استحکام پاکستان پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس صوبائی جنرل سیکرٹری ممبر پنجاب اسمبلی محمد شعیب صدیقی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔۔۔
جس میں صدر آئی پی پی لاہور ملک زمان نصیب، جنرل سیکرٹری رانا جاوید اقبال، صدر وومن ونگ پنجاب تسکین خاکوانی، نائب صدر میاں جنید ذوالفقار ،جواد خالد گجر، لکی خان سمیت عہدیداران، کارکنان اور مرکزی قیادت کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں کشمیر کے عام انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی اور لاہور میں کشمیر و جموں کے انتخابی حلقوں کے لیے انتظامی کمیٹیوں کو فوری ٹاسک سونپ دیئے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments