دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

 دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

7روزہ مہلت کے بعد کمرشل اور تعمیراتی گاڑیوں پر زیرو ٹالرنس نافذہوگا

لاہور(آن لائن)پنجاب میں فضائی آلودگی اور سموگ کے تدارک کے لیے محکمہ ماحولیات نے دھواں چھوڑنے والی کمرشل اور تعمیراتی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ماحولیات پنجاب موسیٰ رضا نے جناح ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ اور سگیاں انٹری پوائنٹس کا دورہ کرکے لاہور میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی چیکنگ اور انسدادِ سموگ مہم کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈی جی ماحولیات نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ دھواں چھوڑنے والی کمرشل گاڑیوں کے مالکان اور ٹرانسپورٹرز کو اپنی گاڑیوں کی فٹنس بہتر بنانے کے لیے سات روز کی حتمی مہلت دی جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ مقررہ مدت ختم ہونے کے بعد زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔موسیٰ رضا نے کہا کہ کارروائی کا دائرہ صرف ٹرانسپورٹ گاڑیوں تک محدود نہیں ہوگا بلکہ صنعتی لیبر ٹرانسپورٹ، کورئر سروسز، ڈلیوری وینز، بیکری سپلائی گاڑیاں اور روزانہ لاہور میں داخل ہونے والی تمام کمرشل گاڑیاں بھی چیکنگ اور قانونی کارروائی کی زد میں آئیں گی۔انہوں نے تعمیراتی سامان کی ترسیل کرنے والی ٹریکٹر ٹرالیوں اور دیگر گاڑیوں کے حوالے سے بھی سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھی سات روزہ نوٹس جاری کیے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...