جوہر ٹاؤن فلٹریشن پلانٹ بند، شہری صاف پانی سے محروم

جوہر ٹاؤن فلٹریشن پلانٹ بند، شہری صاف پانی سے محروم

پلانٹ کی طویل بندش سے شہری مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور، فوری بحالی کا مطالبہمتعدد شکایات کے باوجود فلٹریشن پلانٹ فعال نہ ہوسکا، رہائشیوں میں تشویش بڑھ گئی

لاہور(آن لائن) جوہر ٹاؤن کے بلاک ای ون میں واقع فلٹریشن پلانٹ طویل عرصے سے بند ہونے کے باعث علاقہ مکین صاف پینے کے پانی سے محروم ہیں، جبکہ انہیں اپنی روزمرہ ضروریات پوری کرنے کے لیے مہنگے داموں پانی خریدنا پڑ رہا ہے ۔رہائشیوں کے مطابق فلٹریشن پلانٹ کی بندش سے صاف اور محفوظ پینے کے پانی کا حصول ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کو متعدد بار شکایات درج کرانے کے باوجود تاحال پلانٹ کو فعال نہیں کیا جا سکا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ فلٹریشن پلانٹ کی غیر فعالیت کے باعث نہ صرف گھریلو اخراجات میں اضافہ ہوا ہے بلکہ صاف پانی کی عدم دستیابی صحتِ عامہ کے لیے بھی خطرے کا باعث بن رہی ہے ۔علاقہ مکینوں نے واسا اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جوہر ٹاؤن بلاک ای ون کے فلٹریشن پلانٹ کو فوری طور پر فعال کرکے صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...