پٹرولیم قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ناقابل قبول : ہشام الٰہی

پٹرولیم قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ناقابل قبول : ہشام الٰہی

فیصلہ مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام پر مزید معاشی بوجھ ڈالنے کے مترادف

لاہور (سیاسی نمائندہ) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر علامہ حافظ ہشام الٰہی ظہیر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کرنے کی حکومتی پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام پر مزید معاشی بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے ۔ مہنگے بجلی گیس بلوں نے پہلے ہی عوام کا کچومر نکال دیا ہے اوپر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ عوام دشمن پالیسی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ٹرانسپورٹ، اشیائے خورونوش، ادویات، بجلی، زرعی لاگت اور روزمرہ استعمال کی دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بنتا ہے اور بن رہا ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں ردوبدل سے کاروباری، صنعتی اور تجارتی شعبوں میں بھی غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔صدر جمعیت اہلحدیث نے کہا کہ ملک پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی مشکلات کی لپیٹ میں ہے ۔ لاکھوں تنخواہ دار، مزدور اور دیہاڑی دار افراد اپنے گھروں کا نظام چلانے میں شدید دشواری کا سامنا کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...