شدید گرمی،پانی کمی :گردوں کے مریض بڑھ گئے،ہفتے میں1550رپورٹ

شدید گرمی،پانی کمی :گردوں کے مریض  بڑھ گئے،ہفتے میں1550رپورٹ

لاہور (بلال چودھری )شدید گرمی اور پانی کی کمی پرپنجاب بھر میں گردوں کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ۔۔

،لاہور کے 5بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ہفتے کے دوران گردوں میں درد اور پتھری کے 1550 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ۔ میو ہسپتال450، جناح ہسپتال390، سروسز ہسپتال  350، جنرل ہسپتال 300جبکہ گنگا رام ہسپتال میں بھی 250سے زائد کیسز سامنے آگئے ۔ اسسٹنٹ پروفیسر یورالوجی پروفیسر ڈاکٹر شبیر چودھری کا کہنا ہے کہ لاہور میں ہائی رسک افراد میں تقریباً ہر چار میں سے ایک شخص گردوں کے دائمی مرض میں مبتلا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق  شدید گرمی میں مناسب مقدار میں پانی پئیں اور ڈی ہائیڈریشن سے بچیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...