ویٹرنری یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ کے لیب سٹاف کیلئے ہفت روزہ ٹریننگ
لاہور (خبر نگار)ویٹرنری یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف بائیو کیمسٹری اینڈ بائیو ٹیکنالوجی نے سٹی کیمپس لاہور کی ویٹرنری اکیڈمی میں لیبارٹری عملے کی استعداد کا ر میں اضافے ۔۔۔
، مہارتوں کو بہتر بنانے اور لیبارٹریوں میں معیاری کام کو یقینی بنانے کیلئے ہفت روزہ ٹریننگ کا اہتمام کیا۔افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربانی ،پروفیسر ڈاکٹر وسیم شہزاد، پروفیسر ڈاکٹر علی شیخ اور ویٹر نری یونیورسٹی کی مختلف لیبارٹریوں میں کام کرنے والے عملے نے شر کت کی۔ ٹریننگ میں شر کا ماہرین کو لیبا رٹری خطرات،لیب سیفٹی اُ صول، ویسٹ مینجمنٹ ،لیب کے بہترین طریقہ کارو انتظا مات، دیکھ بھال،صفا ئی ودیگرمو ضو عات پر لیکچرز دینگے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments