2رکشوں میں تصادم، 5افراد زخمی
قصور(نمائندہ دنیا) پتوکی کے قریب ناروکی ماہجہ پھاٹک کے مقام پر مسافر رکشہ اور لوڈر رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں5 افراد زخمی ہو گئے۔۔۔۔
زخمیوں میں 26سالہ جنید، 6سالہ حورین فاطمہ، 46سالہ نواز، 31سالہ شہباز اور 9سالہ طلحہ شامل ہیں۔ اطلاع ملنے پر ریسکیوکی ایمبولینس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments