ہارٹیکلچر ایجنسی کی آمدن بڑھانے کیلئے مؤثر حکمت عملی کی ہدایت

 ہارٹیکلچر ایجنسی کی آمدن بڑھانے  کیلئے مؤثر حکمت عملی کی ہدایت

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )منیجنگ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور احمد عثمان جاوید نے مختلف ڈائریکٹوریٹس کا دورہ کیا اور ادارے کے انتظامی، فیلڈ اور۔۔۔

 عوامی سہولیات کا جائزہ لیا۔متعلقہ افسروں نے ایم ڈی کو مختلف امور پر بریفنگ دی۔ بعد ازاں مارکیٹنگ ڈائریکٹوریٹ کا اجلاس ہوا۔ریونیو اہداف ودیگرامور کا جائزہ لیا گیا۔ ایم ڈی نے کہا ادارے کی آمدن بڑھانے اور ریونیو اہداف حصول کیلئے مؤثر حکمت عملی اختیار کی جائے ۔ مارکیٹنگ انسپکٹرز کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنائی جائے۔ اور برانڈز، شاپس اور ڈیلیوری وہیکلز کا جامع سروے کیا جائے تاکہ ریونیو کے دائرہ کار کو مزید مؤثر بنایا جا سکے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہر میں غیر قانونی ایڈورٹائزمنٹ ہرگز ا نہیں کرنے دی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...