پیرا فورس اپنے تربیت یافتہ اہلکار فیلڈ میں اتارے گی

پیرا فورس اپنے تربیت یافتہ اہلکار فیلڈ میں اتارے گی

پولیس پر انحصار ختم کرنیکا فیصلہ، کرپشن اختیارات کا غلط استعمال اہم چیلنجز

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )پیرا فورس کا پولیس پر انحصار ختم کرنے کا فیصلہ،ذرائع کے مطابق پیرا فورس اب پولیس اہلکاروں کی بجائے مرحلہ وار اپنے تربیت یافتہ اہلکار فیلڈ میں اتارے گی۔پولیس اہلکاروں پر انحصار ،فیلڈ لیول کرپشن، اختیارات کے غلط استعمال اہم چیلنجز میں شامل، 25 سال سے خصوصی قوانین کے مؤثر نفاذ میں خلا بھی فورس کے لیے درپیش چیلنج ہے ۔پیرا فورس میں پولیس اہلکاروں پر انحصار اہم درپیش چیلنج قرار ہے ۔پولیس اہلکاروں کو مرحلہ وار پیرا کے اپنے اہلکاروں سے تبدیل کیا جائے گا ۔پیرا میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹمز کے نفاذ کا عمل تیز کیا جارہا ہے ۔پیرا کی اپنی ٹریننگ اکیڈمی ہوگی جہاں اہلکاروں کو تربیت دی جائے گی۔پیرا آپریشنز کو قانونی مینڈیٹ تک محدود رکھنے کی بھی سفارش،ڈپٹی کمشنرز اور چیئرپرسنز کی کارکردگی پیرا کے آپریشنل KPIs سے جوڑنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...