بی آر بی پل نہر میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش برآمد

 بی آر بی پل نہر میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش برآمد

32سالہ نوید نشے کی حالت میں نہر کنارے لیٹا اور پانی میں گر کر ڈوب گیا

قصور(نمائندہ دنیا) قصور میں بی آر بی پل جوڑا گاؤں میں نہر میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش برآمد کرلی گئی۔ ریسکیو ون ون ٹو ٹو کنٹرول روم میں اطلاع موصول ہوئی کہ بی آر بی پل جوڑا گاؤں میں ایک شخص مبینہ طور پر نشے کی حالت میں نہر کنارے لیٹا ہوا، جس کے نہر میں گر کر ڈوبنے کا خدشہ ہے ۔ اطلاع ملتے ہی قریبی سٹیشن سے تین ریسکیو گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کی گئیں، تاہم نوجوان ڈوب چکا تھا۔ریسکیو کے غوطہ خوروں نے موقع پر پہنچ کر مسلسل سرچ آپریشن کے بعد 32سالہ نوید ولد محمد حیات کی لاش نہر سے برآمد کرلی۔ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...