سانگلا:ڈی جی ستھرا پنجاب نے فیلڈا مانیٹرنگ افسر معطل کردیا
صفائی انتظامات میں غفلت ناقابل برداشت ، کارروائی عمل میں لائی جائیگی:عمر جاوید
ننکانہ صاحب (خبر نگار) ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد اور صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید نے ننکانہ صاحب کی تین تحصیلوں کا دورہ کیا، تحصیل سانگلا ہل کے گاؤں پنڈوریاں میں ناقص صفائی کی صورتحال پر متعلقہ فیلڈ مانیٹرنگ افسر کو معطل کر دیا گیا۔عمر جاوید کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے شہری اور دیہی علاقوں میں صفائی کا یکساں اور مؤثر نظام یقینی بنانے کیلئے فیلڈ مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے ، صفائی کے انتظامات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پر ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی ننکانہ احسن ممتاز نے ضلع بھر میں صفائی کے انتظامات اور جاری اقدامات کے حوالے سے ڈی جی کو بریفنگ دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments