پرچوں کی مارکنگ کا طریقہ کار تبدیل کرنے کافیصلہ
لاہور(خبر نگار)لاہور سمیت پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں پرچوں کی مارکنگ کا طریقہ کار تبدیل کرنے کا فیصلہ ک، اب مجموعی جائزے کی بجائے ہر۔۔۔
سوال کے نمبروں کی واضح سٹرکچرنگ کی جائیگی جبکہ روبریکس مارکنگ کے ذریعے طلبہ کو سوال کے درست جواب پر مکمل نمبر حاصل کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ نئے نظام کا اطلاق دوسرے سالانہ امتحانات سے ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے چیئرمین ٹاسک فورس برائے امتحانات مزمل محمود نے تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کو نئے طریقہ کار پر عملدرآمد کی ہدایت کردی ہے ۔ انکا کہنا ہے کہ تعلیمی بورڈز کے نتائج کو عالمی سطح پر قابلِ قبول بنانا ہمارا ہدف ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments