11 ہزار سکو لوں کو ای سی ای کارنرز کیلئے کتب خریداری کی ہدایت

11 ہزار سکو لوں کو ای سی ای کارنرز  کیلئے کتب خریداری کی ہدایت

لاہور(خبر نگار)پنجاب کے 11ہزار سکولوں میں ابتدائی بچپن کی تعلیم یعنی ای سی ای کارنرز کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کتابوں کی خریداری کی ہدایت کردی گئی ۔۔۔

ہر منتخب سکول کو کتب کی خریداری کے لیے 25ہزار فراہم کیے جائینگے ۔ کتابیں سکول مینجمنٹ کونسلز کے ذریعے خریدی جائینگی، ہر سکول اگلے ماہ10 ستمبرتک کم از کم 50 منظور شدہ کتابیں خریدنے کا پابند ہوگا جنکا انتخاب پی ای سی ٹی اے اے کی منظور شدہ فہرست میں شامل کتب سے کیا جائے گا۔کتابوں میں زبان و خواندگی، بنیادی ریاضی، سماجی علوم اور تخلیقی فنون سے متعلق کتب شامل ہونگی تاکہ کم عمر بچوں میں مطالعے ، بنیادی تعلیمی مہارتوں اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دیا جاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...