دو ڈکیت گینگ گرفتار ،لاکھوں روپے ، موبائلز، موٹر سائیکل برآمد

دو ڈکیت گینگ گرفتار ،لاکھوں  روپے ، موبائلز، موٹر سائیکل برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)شہرسے دو ڈکیت گینگ گرفتار ،لاکھوں روپے ، موبائلز، موٹر سائیکل برآمد کرلئے گئے ۔ فیصل ٹاؤن پولیس نے۔۔

 جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈکیت گروہ کے 3 ملزم اسد، نبیل اور عدنان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا ،ملزموں سے پستول، 2لاکھ سے زائد نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کر لیاگیا۔ ملزم ماڈل ٹاؤن، فیصل ٹاؤن اور لیاقت آباد میں گن پوائنٹ پر وارداتیں کرتے تھے ۔کاہنہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے سیرالی پنڈ سے دورکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر کے چھینے گئے دو موبائل اور موٹر سائیکل برآمد کرلیا ،ملزم ڈکیتی وچوری کے 50 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...