ننکانہ :مبینہ رشوت لینے پر سول ڈیفنس ملازم گرفتار

ننکانہ :مبینہ رشوت لینے  پر سول ڈیفنس ملازم گرفتار

ننکانہ صاحب (خبر نگار) اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے سول ڈیفنس کے ڈرائیور وحید کو مبینہ طور پر 9 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔۔۔

 جبکہ نشان زدہ کرنسی نوٹ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ننکانہ صاحب کے سرکل آفیسر اصغر علی نے ٹیم کے ہمراہ مجسٹریٹ شیخ حبیب اﷲ کی نگرانی میں کوٹ لہنا داس کے رہائشی عظمت اﷲ کی درخواست پر کارروائی کی۔ درخواست گزار کے مطابق اس کے کزن رضوان کی واربرٹن روڈ پر ایل پی جی کی دکان کو سول ڈیفنس کے عملے نے سیل کرکے سامان قبضے میں لے لیا تھا ، جسے واپس لینے کیلئے رابطہ کرنے پر مبینہ طور پر 10 ہزار روپے رشوت طلب کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...