متروکہ وقف بورڈ ننکانہ میں تبادلے
ننکانہ صاحب (خبر نگار) متروکہ وقف املاک بورڈ (ای ٹی پی بی) نے ننکانہ صاحب میں انتظامی تبدیلیاں کرتے ہوئے تنویر حسین کو ایڈمنسٹریٹر اور عمر جاوید اعوان کو ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر تعینات کر دیا ہے۔
جاری احکامات کے مطابق تنویر حسین، انچارج سکیورٹی سیل ای ٹی پی بی لاہور کو ایڈمنسٹریٹر ای ٹی پی بی ننکانہ صاحب تعینات کیا گیا، جبکہ ان کے پیشرو نور اسلم کو ڈپٹی سیکرٹری سکیورٹی ای ٹی پی بی لاہور مقرر کیا گیا، انہیں انچارج سروے برانچ کا اضافی چارج بھی سونپا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments