20 فیصد سے کم رزلٹ والے 41 سکول سربراہان کی طلبی
متعلقہ اساتذہ کی کارکردگی کا جائزہ نہم جماعت کے نتائج کی بنیاد پر لیا جائیگا
لاہور(خبر نگار)20 فیصد سے کم رزلٹ دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب کے ساتھ انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انکوائری میں سکول سربراہان سے کم نتائج کی وجوہات دریافت کی جائیں گی، جبکہ تمام مضامین کے اساتذہ کا الگ الگ رزلٹ بھی طلب کیا گیا ہے ۔ متعلقہ اساتذہ کی کارکردگی کا جائزہ نہم جماعت کے نتائج کی بنیاد پر لیا جائے گا۔سکولوں کے نام20فیصد سے کم نتائج دینے والے سکولوں میں گورنمنٹ ہائی سکول پکے کوارٹر مغلپورہ، پاجیاں، رنگ محل اور گووند رائیونڈ شامل ہیں۔
گورنمنٹ ہائی سکول شاہ پور کانجرہ ، کرباٹھ، اعوان ڈھائی والا، برکی اور راوی روڈ بھی کم نتائج والے سکولوں میں شامل ہیں۔گورنمنٹ ہائی سکول مقبول عام جی او آر ون، جامن کینٹ، چاچو والی اور لاہور کینٹ بھی ان 41سکولوں کی فہرست میں شامل ہیں۔دیگر سکولوں میں گورنمنٹ ہائی سکول مراکہ کوارٹر، چاہ میراں، مومن پورہ، چوہنگ خورد، لدھکے اوچے اور بلال گنج شامل ہیں۔گورنمنٹ ہائی سکول جلو سٹیشن اور گورنمنٹ ہائی سکول ہیر پنڈ بھی 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے سکولوں میں شامل ہیں۔نہم جماعت کے نتائج میں انتہائی کم کارکردگی دکھانے والے 41سکولوں کے سربراہان سے تحریری جواب طلب کرلیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments