ایل ڈی اے : غیر قانونی کمرشل پیلنٹی کا حصول تیز کرنیکی ہدایت
شہر کے اہم کمرشل کوریڈورز پر سیٹ بیک ایریا سے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنائیں:ڈی جی
لاہور ( سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے اربن پلاننگ اینڈ ڈیزائن سنٹر کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ٹاؤن پلاننگ سے متعلق امور بارے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ٹاؤن پلاننگ ونگ کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کر رہے ہیں۔ڈیجیٹل سنٹر کے قیام سے غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کی مانیٹرنگ اورغیر قانونی تعمیرات کی روک تھام میں مدد ملے گی۔
ایل ڈی اے کے تمام زونز کو ایک ہی چھت تلے بیٹھانے کا مقصد سروس ڈبلیوری بہتر کرنا ہے ۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایت کی کہ ٹاؤن پلاننگ کے افسران و عملہ سروس ڈبلیوری کے ساتھ ساتھ پبلک سے رویہ بھی بہتر بنائیں۔فیلڈ افسران نئے ایس او پیز پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائیں۔ ٹاؤن پلاننگ ونگ غیر قانونی کمرشل پیلنٹی کا حصول اور ریکوری مہم کو تیز کریں۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ افسران اپنے اپنے ایریا میں سرویلنس بہتر کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments