نارنگ :کرنٹ لگنے سے 51سالہ شخص جاں بحق
نارنگ منڈی (نمائندہ دنیا)نارنگ منڈی کے نواحی گاؤں جیتو گالہ میں چارہ کاٹنے والی مشین کی موٹر سے کرنٹ لگنے کے باعث 51 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔
بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں جیتوگالہ کا رہائشی وارث علی تارڑ مویشیوں کے لیے چارہ کاٹ رہا تھا کہ اس دوران مشین کے ساتھ نصب موٹر میں کرنٹ آنے کے باعث وہ اس سے چمٹ گیا۔کرنٹ لگنے سے وارث علی جانبر نہ ہو سکا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments