ایئرپورٹ پرامیگریشن حکام کی کاروائی جعلی شناخت پرسفر کرنیوالا مسافر گرفتار
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)لاہور ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی شناخت کے ساتھ امریکی پاسپورٹ پر سفر کرنے والا مسافر گرفتار کرلیا۔
حکام کے مطابق مسافر پی آئی اے کی پرواز نمبر PK-797 کے ذریعے ٹورنٹو روانہ ہو رہا تھا۔ اس نے امریکی پاسپورٹ پر خود کو عابد علی ظاہر کیا۔امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کی شناخت مشکوک پائی گئی۔مزید تفتیش پر امریکی پاسپورٹ پر لگی 22مئی 2026 کو آمد کی مہر جعلی نکلی۔امیگریشن ریکارڈ کے مطابق اصل پاسپورٹ ہولڈر 23 مارچ 2026 کو پاکستان سے بیرون ملک روانہ ہو چکا تھا۔ مسافر اپنی اصل شناخت ظاہر نہ کر سکا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments