پاکپتن:مدرسے کے طالبعلم کے قاتل 2ساتھی طلبہ نکلے

پاکپتن:مدرسے کے طالبعلم کے قاتل 2ساتھی طلبہ نکلے

طالبعلم کی لاش گرڈ سٹیشن میں ملزم کے گھر کی چھت پر چھپا ئی گئی تھی

پاکپتن (خبرنگار،نمائندہ دنیا، سٹی رپورٹر) طالبعلم کے اغوا اور قتل کا معاملہ ، مدرسے کے 11 سالہ طالب علم زعیم کو اسکے دو ساتھی طالب علموں نے ہی مل کر قتل کیا، پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کی عمریں 15 سے 17سال ہیں ،پولیس نے ایک ملزم عبداللہ ولد ذوالفقار کو گرفتار کر لیا،عبداللہ نے اپنے ساتھی تابش کیساتھ ملکر زعیم کیساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی ،ملزمان نے زعیم کو ڈیٹا کیبل سے گلا دبا کر قتل کیا اور لاش بوری میں بند کر دی۔ ملزم  عبداللہ کا والد ذوالفقار واپڈا میں ملازم ہے اور وہ گرڈ سٹیشن میں رہائش پذیر ہے ، قتل کے بعد طالبعلم کی لاش گرڈ سٹیشن میں ملزم نے گھر کی چھت پر چھپا دی ،پولیس نے دوران تفتیش مدرسہ کے طالبعلم کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا تو تمام حالات و واقعات سامنے آ گئے ، دوسرا ملزم تابش عمر 17سال نواحی گاؤں 87 ای بی کا رہائشی ہے ،مدرسہ میں مقتول اور ملزمان کے ایسے تعلقات بارے دوسرے طلبانے باتیں شروع کر دیں اور ان کا مذاق بنایا تو ملزمان نے طیش میں آ کر یہ منصوبہ بنایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...