رائیونڈ اجتماع سے قبل سندر روڈ کی تعمیر مکمل نہ ہو سکی
خستہ حال سڑک سے کاروبار تباہ، گاڑیوں کی ٹوٹ پھوٹ پر شہری مشکلات کا شکار
لاہور(این این آئی)عالمی اجتماع کے آغاز میں چند روز باقی رہ گئے لیکن اجتماع گاہ سندر روڈ کی تعمیر کا کام التوا کا شکار ہے ،سندر روڈ کا تاجر طبقہ معاشی بحران کا شکار ہوگیا ۔متعدد دکاندار خراب روڈ کی وجہ سے مقروض ہوچکے ہیں اور اپنا کاروبار سمیٹ کر محنت مزدوری کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔دوسری جانب سندر روڈ پر چلنے والی گاڑیوں کے مالکان الگ سے پریشان ہیں ،رکشہ ڈرائیور اور لوڈر گاڑیوں کی ٹوٹ پھوٹ سے اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے ۔گزشتہ کئی ماہ سے سندر روڈ کے مکین گردو غبار اڑنے سے جملہ امراض کا شکار ہوچکے ہیں ۔شہریوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی غفلت پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف رائے ونڈ سندر روڈ کی اجتماع سے قبل تعمیر کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی احکامات جاری کریں تاکہ دنیا بھر سے آنیوالے مندوبین کی مشکلات کم ہوسکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments