پختونخوا میں فریقین سیاسی کشیدگی کے بجائے مذاکرات کریں:ڈاکٹر مزمل
لاہور(سیاسی نمائندہ)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے وفاقی حکومت اور اپوزیشن پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے فوری مذاکرات کا راستہ اختیار کریں اور معاملات کو پوائنٹ آف نو ریٹرن تک لے جانے سے گریز کریں۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن وارئیرز کا کردار ادا کیا ہے اور امن کے قیام کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ ان قربانیوں کو ضائع ہونے سے بچانا پوری قوم کی ذمہ داری ہے ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد حالات کو معمول پر لانا اور عوامی محرومیوں کا خاتمہ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ حکومت کو عملی اقدامات کے ذریعے عوام کے مسائل کو حل کرنا ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments