6ہفتوں کے دوران3457 چھاپے ،1037اتائی مراکزسیل

6ہفتوں کے دوران3457 چھاپے ،1037اتائی مراکزسیل

لاہور(ہیلتھ رپورٹر)اتائی مراکز کے خاتمے اور مریضوں کا محفوظ علاج یقینی بنانے کیلئے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے انسدادِمہم مزید تیز کرتے ہوئے چھ ہفتوں کے دوران 3457 چھاپے مارے اور 1037 غیر قانونی مراکز سیل کر دئیے۔

چھاپوں میں جعلی کلینکس، غیر رجسٹرڈ لیبارٹریوں اور غیر مجاز تشخیصی مراکز کو چیک کیا گیا۔ سیل کیے گئے 860مراکزپرچھاپوں کے وقت اتائی موجود تھے ضلع وار سب سے زیادہ کارروائیاں لاہور میں ہوئیں، جہاں 543 چھاپوں میں 220 مراکز سیل کیے گئے ۔ گوجرانوالہ 111، ملتان 107، راولپنڈی میں 64، فیصل آباد میں 63 اور ڈیرہ غازی خان میں 55 اور شیخوپورہ میں 35مراکز بند کیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...