چالانوں اور جرمانوں سے ریاستیں نہیں چلتیں، ریحان مقبول
لاہور (سیاسی نمائندہ)پاکستان عوامی تحریک کے سینئر نائب صدر میاں ریحان مقبول نے کہا ہے مہنگائی کو کنٹرول اور روزگار کے مواقع نہ بڑھنے سے جرائم اور انارکی بڑھ رہی ہے۔
عالمی مالیاتی اداروں کی سروے رپورٹس کو جھوٹا کہہ کر مسترد کرنا خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے ، پاکستان میں مہنگائی، غربت اور ناامیدی بڑھ رہی ہے ، تجربہ کار معاشی ٹیم نے پاکستان کو معاشی بحران کے سوا کچھ نہیں دیا ۔انہوں نے کہا قرضوں، چالانوں اور جرمانوں سے ملک نہیں چلتے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments