لاہور اور فیصل آباد سے مختلف ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری

لاہور اور فیصل آباد سے مختلف ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری

ملت ایکسپریس کے اوقات تبدیل،مسافروں کی سہولت کیلئے عملہ متحرک کرنیکا حکم

لاہور (آن لائن)لاہور اور فیصل آباد سے کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت دیگر تمام اہم شہروں کو جانے والی ٹرینوں کیلئے نیا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ ریلوے ترجمان کے مطابق قراقرم ایکسپریس (42 ڈاؤن)اپنے مقررہ وقت سہ پہر 3 بجے براستہ ساہیوال کراچی روانہ ہوا کریگی۔ لاہور اور سرگودھا کے درمیان چلنے والی میانوالی ایکسپریس (148ڈاؤن)براستہ وزیر آباد اور لالہ موسیٰ روانہ ہوگی۔ لالہ موسیٰ سے براستہ فیصل آباد کراچی جانے والی ملت ایکسپریس (18 ڈاؤن)کے شیڈول ٹائم میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔

نئے اوقات کے مطابق ملت ایکسپریس چناب نگر سٹیشن پر دوپہر ایک 35 پر پہنچ کر ایک 37 پر، چنیوٹ ایک54 پر پہنچ کر ایک 56 پر، چک جھمرہ دو بج کر 43منٹ پر پہنچ کر 2 بج کر44 پر، فیصل آباد سے سہ پہر 3 بج کر 50منٹ ، گوجرہ سے 4 بج کر 29منٹ پر پہنچ کر چار 31 پر اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سٹیشن پر سہ پہر 4بج کر 53 منٹ پر پہنچ کر چار 55 پر آگے روانہ ہوگی۔دیگر تمام ٹرینیں اپنے مقررہ اوقات کار کے مطابق روانہ ہو رہی ہیں۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور انعام اللہ کی ہدایت پر مسافروں کی سہولت کے پیش نظر پسنجر فیسیلی ٹیشن عملہ تمام سٹیشنوں پر ہمہ وقت موجود رہے گا۔ ریلوے انتظامیہ نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ کسی بھی قسم کی مزید رہنمائی یا تازہ ترین اپ ڈیٹ کیلئے ریلوے انکوائری نمبر 117 پر رابطہ کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...