وفاق المدارس الشیعہ کے زیر اہتمام مدیرا ن مدارس کانفرنس

وفاق المدارس الشیعہ کے زیر اہتمام مدیرا ن مدارس کانفرنس

مدارس اسلام کے قلعے ، صدیوں سے امت کی رہنمائی کررہے :مرید حسین نقوی

لاہور(سیاسی نمائندہ)وفاق المدارس الشیعہ کے زیر اہتمام مدیرا ن مدارس کانفرنس کا انعقاد مکتب زہرہ نخونی سپنگ سکردو میں کیا گیاجس میں بلتستان بھر سے دینی اداروں کے پرنسپلزنے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ علامہ مرید حسین نقوی نے کہا کہ مدارس اسلام کے قلعے اور معاشرے کی ضرورت ہیں ۔ صدیوں سے امت مسلمہ کی رہنمائی اور تربیت کا فریضہ مدارس دینیہ سر انجام دے رہے ہیں ۔مدار س ہی پیغام قرآن و حدیث اور سیرت اہل بیت کو عوام تک پہنچا رہے ہیں۔علامہ شیخ حسن سروری نے وفاق المدارس کی خدمات اور اسکے تعلیمی نظام پر روشنی ڈالی۔

وفاق المدارس الشیعہ کے خصوصی نمائندے علامہ لعل حسین توحیدی نے وفاق کے قیام، تاریخی پس منظر، امتحانی نظام اور اسناد کی افادیت پر گفتگو کی۔انہوں نے بتایا کہ وفاق المدارس کئی دہائیوں سے مدارس کیلئے مرکزی تعلیمی و امتحانی نظام کے طور پر کام کر رہا ہے اور وقت کے ساتھ اس کے دائرہ کار میں وسعت آئی ہے ۔ کانفرنس میں نئے مدارس دینیہ اور قرآن سینٹرز کے وفاق المدارس الشیعہ سے الحاق کے معاملات بھی زیر بحث لائے گئے ۔ اس موقع پر مولانا مرید حسین نقوی مکتب زہرا میں وفاق المدارس الشیعہ کے ذیلی ریجنل دفتر کا بھی افتتاح کیا۔کانفرنس میں مولانا علی توحیدی ، احمد الحسینی بھی موجود تھے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...