عرفان شاہ کی فرایا آفس آمد، شفیق بٹ کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد

عرفان شاہ کی فرایا آفس آمد، شفیق  بٹ کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد

کاہنہ(نامہ نگار)صدر سادات کونسل پاکستان سید عرفان احمد شاہ نے فیروز پور روڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن (فرایا) کے دفتر کا دورہ کیا اور نومنتخب چیئرمین شفیق احمد بٹ سے ملاقات کرکے انہیں چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر سید عرفان احمد شاہ نے کہا کہ شفیق احمد بٹ کا بطور چیئرمین فرایا انتخاب صنعتکار برادری کیلئے اہم پیش رفت ہے ۔ امید ہے کہ ان کی قیادت میں صنعتکاروں کو درپیش مسائل کے حل، صنعتی و کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور باہمی رابطوں کو مضبوط بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے ۔ملاقات کے دوران فرایا کے عہدیداران اور صنعتکار برادری کے نمائندوں نے بھی شفیق احمد بٹ کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...