پتوکی:ناجائز منافع خوری، گرانفروشی عروج پرپہنچ گئی
پرائس مجسٹریٹ مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ، شہریوں کی قوت خرید متاثر
پتوکی(تحصیل رپورٹر )پتوکی، حبیب آباد، سرائے مغل،ہلہ اور اسکے گردونواح میں ناجائز منافع خوری، گرانفروشی عروج پر پہنچ گئی۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مہنگائی کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتے ہیں ۔بند کمروں میں بیٹھ کر تحصیل انتظامیہ ضلعی انتظامیہ کو سب اوکے کی رپورٹ دینے لگی۔بیف سرکاری ریٹ 1000 ہزار روپے کلو جبکہ قصاب 1500روپے کلومیں فروخت کرنے لگے ، مٹن سرکاری ریٹ 2000 روپے کلو جبکہ قصاب 2500/2800 روپے کلو میں فروخت کرنے لگے ۔ روٹی 100گرام کا سرکاری ریٹ14روپے اور نان کی قیمت 20روپے ہے جبکہ ہوٹل مالکان روٹی 15/20روپے میں اور نان 25/30روپے میں فروخت کررہے ہیں۔ تحصیل پتوکی انتظامیہ، پیرا فورس مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرنے کی بجائے ریڑھی بانوں اور پھل فروشوں کیخلاف عارضی کارروائیاں اور جرمانے کرنے میں مصروف عمل ہیں ۔ شہریوں نے تحصیل انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ فی الفور مصنوعی مہنگائی پر کنٹرول کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments