معاشی و سفارتی بہتری کیلئے سیاسی استحکام اہم عنصر:ظفر واہلہ
حکومت کی توجہ ایسے منصوبوں پر ہے جن کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ سکیں
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر چوہدری ظفر اﷲ واہلہ نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی اور سفارتی پوزیشن میں بہتری کیلئے سیاسی استحکام ایک اہم عنصر ہے اس لیے اندرونی سیاسی کشیدگی کو کم کرنا تمام سیاسی قوتوں کے مفاد میں ہے ۔مسلم لیگ (ن) نے اپنے سابقہ ادوار میں بھی ملکی ترقی، انفراسٹرکچر، توانائی، مواصلات اور عوامی فلاح کے مختلف منصوبوں پر کام کیا اور موجودہ دور میں بھی حکومت کی جانب سے عوامی سہولیات، معاشی سرگرمیوں اور ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دی جارہی ہے۔
سڑکوں، بجلی، مواصلات، صنعت، زراعت اور دیگر شعبوں میں ترقیاتی سرگرمیوں کا مقصد عوام کیلئے سہولیات میں اضافہ اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے ۔ حکومت کی توجہ ایسے منصوبوں پر ہے جن کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ سکیں اور ملک میں روزگار اور کاروبار کے نئے مواقع پیدا ہوں۔ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافے اور ملکی مفادات کے تحفظ کیلئے سفارتی اور معاشی محاذ پر بھی حکومت کی کوششیں جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments