ترقی کیلئے ماحول کا تحفظ، آلودگی کی روک ناگزیر:جی ایم ٹینریز

ترقی کیلئے ماحول کا تحفظ، آلودگی کی روک ناگزیر:جی ایم ٹینریز

زوہیب ممتاز کا ادارے کے مختلف شعبوں کادورہ ،پمپنگ سٹیشنز کا معائنہ

قصور(نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا کی ہدایات پر جنرل منیجر قصور ٹینریز ویسٹ مینجمنٹ ایجنسی و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (سوشل سروسز) زوہیب ممتاز نے ادارے کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور انتظامی امور، سٹاف کی حاضری، مشینری کی فعالیت، صنعتی فضلے کی تلفی اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے جاری سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران جنرل منیجر نے کروم ریکوری پائلٹ پلانٹ کامن ایفلوئنٹ پری ٹریٹمنٹ پلانٹ، سالڈ ویسٹ لینڈ فل سائٹ اور پمپنگ سٹیشنز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایچ آر منیجر شاہجہان، سالڈ ویسٹ منیجر محمد الطاف، لیبارٹری منیجر نثار احمد، شفٹ انجینئر محمد انوار الحق، اکاؤنٹس آفیسر حافظ محمد احمد، بلنگ انچارج سعید اختر، ریکوری انچارج محمد افضال جٹ اور دیگر متعلقہ عملہ بھی موجود تھا۔ انہوں نے مشینری کی عملی حالت، متعلقہ عملے کی کارکردگی اور صنعتی فضلے کو محفوظ انداز میں ٹھکانے لگانے کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران سے بریفنگ لی۔اس موقع پر متعلقہ افسران اور عملے نے ادارے کو درپیش انتظامی و فنی مسائل، ان کے ممکنہ حل، ٹینریز میں انفرادی کروم ریکوری پلانٹس کی تنصیب، سالڈ ویسٹ لینڈ فل سائٹ کے انتظامات، بلنگ، نادہندہ ٹینریز سے واجبات کی وصولی اور دیگر اہم امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔جنرل منیجر زوہیب ممتاز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی ترقی کے ساتھ ماحول کا تحفظ اور آلودگی کی روک تھام بھی ناگزیر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...