دھابیجی سپیشل اکنامک زون کو بجلی فراہمی کیلئے ٹرانسمیشن لائن مکمل

 دھابیجی سپیشل اکنامک زون کو بجلی  فراہمی کیلئے ٹرانسمیشن لائن مکمل

لاہور(سٹاف رپوپرٹر)نیشنل گرڈ پاکستان نے کراچی کے قریب دھابیجی سپیشل اکنامک زون کو بجلی فراہمی کیلئے 220 کے وی ٹرانسمیشن لائن مکمل کرلی۔

جھمپیر-IIگرڈ سے دھابیجی گرڈ سٹیشن تک آنیوالی ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل سے خطے میں صنعتی سرگرمیوں، نئی سرمایہ کاری، روزگار کے نئے مواقع اور معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔منصوبہ ایک ارب80کروڑ69 لاکھ سے مکمل کیا گیا ۔ منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل گرڈ پاکستان انجینئر الطاف ملک نے ٹرانسمیشن لائن کی کامیاب تکمیل پر متعلقہ ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل طویل مدتی صنعتی ترقی کے اہداف حصول کی جانب اہم پیشرفت ہے ۔نیشنل گرڈملک کے ہر خطے کو بجلی کی ترسیل کے مضبوط نظام سے منسلک کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...